وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جانے والی پی آئی سی واقعہ کے متعلق انکوائری رپورٹ میں دو سینئر پولیس افسران کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا،افسران کے خلاف آئندہ کابینہ کے اجلاس میں کاروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پی آئی سی حملہ کیس کے متعلق انکوائری رپوٹ پیش کئی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر کی جانب سے پیش کی جانے والی انکوائری رپورٹ میں دو سینئر پولیس افسران کو زمہ دار قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید اور ایس پی سول لائنز دوست محمد کھوسہ پی آئی سی واقعے میں زمہ دار قرار دئیے گئے ہیں۔ دونوں افسران کی غفلت اور نااہلی کے باعث سانحہ پی آئی سی رونما ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی سول لائنز دوست محمد کھوسہ وکلا ریلی کے دوران موقع پر ہی نہ پہنچے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید موقع پر پہنچ کر بھی کوئی فیصلہ نہ لے سکے۔دونوں افسران کے خلاف آئندہ کابینہ کے اجلاس میں کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر اعلی کے احکامات پر آئی جی پنجاب نے سانحہ پی آئی سی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے رکھی تھی۔