Aaj Logo

شائع 20 جنوری 2020 02:40pm

برطانوی شاہی خاندان چھوڑنے پر شہزادہ ہیری شدید افسردہ

بکنگھم پیلس کی جانب سے گزشتہ روز شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو شاہی خاندان کے فعال ممبرز کی فہرست سے باہر کئے جانے کے اعلان کے بعد ہیری نے شدید افسردگی کا اظہار کیا اور اس معاملے پر خاموشی توڑدی۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، امید تھی کہ پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت اور فوجی تعلق جاری رکھوں لیکن بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے اپنی دادی، خاندان اور کمانڈر ان چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کا بے حد احترام ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی 19 مئی 2018 کو ہوئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا آرچی ہیریسن جو 6 مئی 2019 کو پیدا ہوا اور اس کی عمر 8 ماہ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے برطانوی شاہی خاندان کے سینئر رکن کی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Read Comments