وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی یتیم اور بونے اپنا قد کاٹھ اونچا کرنے کیلئےمڈ ٹرم الیکشن اور حکومت جانے کی بات کر رہے ہیں۔
بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خوبصورتی ہے کہ اس کی وفاقی کابینہ میں بیٹھ کر بھی لوگ اپنی جماعت پر تنقید کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریسی میں موجود کالی بھیڑیں حکومتی منشور کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ روڑے اٹکانے والے سن لیں کہ وزیر اعظم نے 2020 کو عوام کی خوشحالی کا سال قرار دیا ہے۔