فلور مل مالکان نے پنجاب میں آٹےکے بحران کو محض حکومتی مصنوعی قرار دیا ہے، کہتے ہیں پنجاب میں آٹے کے مصنوعی بحران کے پیچھے ایک صوبائی وزیر ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فلور ملز اسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے پنجاب میں آٹے کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکے پیچھے ایک صوبائی وزیر ہیں. جن کا اپنا میدے کا کاروبار ہے۔ حکومت کو اسکا نوٹس لینا چاہئے۔
عاصم رضا نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کا کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے، تاہم دیگر صوبوں میں مسائل ہیں، سندھ میں خراب موسم کے باعث گندم کی ترسیل کا مسلہ ہے، کے پی کے میں پنجاب سے گندم لیجانےپر پابندی ہے جبکہ بلوچستان نے گندم خریدی ہی نہیں۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹا چکی والوں کی جانب قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جبکہ ذمہ داری فلور ملوں پر ڈال دی گئی ہے۔