وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم کے دو نئے کیسز آنیوالے ہیں ۔
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا نواز شریف واپس آرہے نہ مریم باہر جارہی ہیں ۔ شہبازشریف میری پارٹی کے آدمی ہیں جب میں کہوں تب ہی واپس آئیں ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ بہت سی افواہیں چل رہی ہیں لیکن کچھ نہیں ہوگا، فواد چوہدری بڑے آدمی ہیں وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔