Aaj Logo

شائع 17 جنوری 2020 03:45pm

مصر نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں پر پابندی نہیں لگائی، دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے مصرکی پاکستانی ویزوں کے اجراء پرپابندی کی سوشل میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصرنے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد نہیں کی ۔

 مصرنے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد نہیں کی ۔ ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے کہاکہ مصری حکومت ، سرکاری، سفارتی اورگرین پاسپورٹ پر ویزے جاری کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں ۔ ہماری معلومات کے مطابق ویزوں پرپابندی عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی مصر نے پاکستان کے لیے ویزے بند نہیں کیے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سوشل میڈیا میں آںے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں ۔

Read Comments