انڈیا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے نوجوانوں کو خفیہ کیمپس میں رکھنے کا اعتراف کرلیا ۔
نئی دہلی میں سیمینار سے خطاب میں جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ لوگوں کو انتہاپسند نظریات سے نکالنے کیلیے کیمپ چلائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ پورے انڈیا میں موجود ہیں اور ان میں بچوں کو بھی ڈی ریڈیکلائزیشن کے لیے رکھا جاتا ہے ۔
اس سے پہلے یہ رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر سے دس ہزار سے زائد نوجوانوں اور بچوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر رکھا ہے ۔