Aaj Logo

شائع 17 جنوری 2020 03:20pm

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔دس سے بائیس روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ۔ نانبائی اور آٹا چکی ایسوسی ایشنز نے حکومتی نرخ ماننے سے انکار کردیا ۔

حکومت قیمتوں پر کنٹرول میں ناکام ہوگئی ۔ عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے۔

گراں فروشوں نے حکومتی رٹ چیلنج کردی ، آٹے کے فی کلو نرخ میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

پنجاب میں آٹا چکی ایسوسی ایشن  نے آٹا 60 روپے  فی کلو فروخت کرنے کا حکومتی حکم جوتے کی نوک پر رکھ دیا۔ اور وہ 70 روپے فی کلو بیچنے پربضد ہیں۔

  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر جنرل صفدر ورک  کہتے ہیں آٹا 60 روپے فی کلو ہی فروخت کرنا پڑے گا۔

ایک جانب  لنگر خانے کھل رہے ہیں،دوسری جانب  سسی روٹی کو ترستے عوام ہیں۔  بلوچستان  میں آٹے کی فی کلو  قیمت میں 22 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 17 روپے فی کلو اضافے کے بعد  فائن آٹا 44 سے 61 روپے فی کلو  جبکہ چکی کا آٹا 8 روپے اضافے کے بعد 48 روپے فی کلو  کردیا گیا۔

 کراچی سمیت سندھ میں بھی آٹے کی قیمت کو  پر لگے چکے ہیں۔  عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے۔

 عوام کا کہنا ہے کہ  اگر حکومت آٹے کے نرخ  کنٹرول نہیں کرسکتی تو پھر اس کا اختیار کس چیز پر ہے۔

Read Comments