پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل جہاں پاکستان میں کرکٹ پرجوش اور پورے ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد کا انتظار کررہے ہیں وہیں غیر ملکی سفیر بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔ برادر اسلامی ملک ترکی کے پاکستان میں سفیر مصطفیٰ یرداکل پشاور زلمی کے مداح ہیں۔
معزز سفیر نے پشاور زلمی شرٹ کے تصاویر کھنچواکر کرکٹ سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
مصطفیٰ یرداکل نے کہا کہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی کی ترکی کے صدر طیب اردغان سے ملاقات اور اس شرٹ نے پشاور زلمی کو ترکی میں شہرت دلائی ہے۔
اس سے قبل ترکی کے دو کرکٹرز کی پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ موجودگی اور ٹریننگ نے ان کے ملک میں کرکٹ کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی کا کردار شاندار ہے۔
مصطفیٰ یرداکل نے پشاور زلمی اور پی ایس ایل کے لیے گڈ لک کا پیغام دیا اور کہا کہ وہ پی ایس ایل میچز دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے۔