Aaj Logo

شائع 16 جنوری 2020 03:36pm

آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

گڈز ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کے باعث عوام کی پہنچ سے آٹا بھی دورکرنے لگا۔ 

کراچی کے فلورملزمالکان میں گندم کی ترسیل میں کمی کا جواز بنا کر آٹے کی قیمت میں چار روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا۔ بازاروں میں چکی کا آٹا باسٹھ اور فائن آٹا اڑسٹھ روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

ادھر لاہور سمیت پنجاب بھر میں فلور ملز کو اضافی گندم ملنے کے باوجود آٹے کی قلت پیدا ہوگئی۔

دوکانداراورڈیلرز کہتے ہیں فلور ملیں آٹے کی سپلائی نہیں کر رہیں۔ جسکی وجہ سے طلب اور رسد کا توازن بگڑ گیا ہے۔

چکی کا آٹا 62 اور فائن آٹا 68روپے فروخت ہونے لگا۔

Read Comments