روس کے وزیراعظم اور کابینہ نے اپنے عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا اور اپنے استعفے صدر ولادیمر پیوٹن کو ارسال کردیئے ہیں ۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر اعظم دمتری میدویدیو اور اُن کے ساتھ کابینہ میں موجود تمام لوگوں (حکومت) نے استعفے صدارتی ہاؤس ارسال کردیے۔
رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے استعفے منظور کرلیا ہیں اور ہدایت کی ہے کہ نئی کابینہ کی تشکیل تک وہ عبوری حکومت کے طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں ۔
اس سے قبل روسی صدر نے بدھ کے روز اپنے خطاب میں پارلیمنٹ اور کابینہ کو مضبوط کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کا عندیہ دیا تھا۔