پنجاب ہاؤس میں حکومت اورمسلم لیگ ق کے درمیان مذاکرات کی نشست ہوئی ، مذاکرات میں جہانگیرترین پرویز خٹک ، مونس الہٰی ، طارق بشیرسمیت وزیراعلیٰ پنجاب بھی شریک تھے ۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں حکومتی وفد نے دعویٰ کیا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی ۔ اتحادیوں کے ساتھ غلط فہمیاں تھیں جو دورکررہے ہیں ۔
مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کچھ مطالبات تھے جس کو حکومت نے پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
جہانگیرترین نے کہا کہ ایم کیو ایم نے صرف وزارت چھوڑی ہے حکومت سے الگ نہیں ہوئے، تمام اتحادیوں کوساتھ لے کر چلیں گے ، حکومت کہیں نہیں جارہی۔