Aaj Logo

شائع 13 جنوری 2020 04:25pm

بھارت: متنازعہ شہریت قانون، مظاہرین کو وزیر کی دھمکیاں

بھارت میں متنازع بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت میں مسلم مخالف قانون کیخلاف  کولکتہ۔ حیدر آباد اورممبئی سمیت مختلف شہروں میں مظاہرےجاری ہیں۔

یوپی سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر رگھوراج سنگھ نے سی اے اے اور این ار سی کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں کودھمکی دی ہے کہ جو بھی اسکے خلاف بات کرے گا انکو پٹخ پٹخ کے ماریں گے۔

سی اے اے کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بھارتی وزیر نے دھمکی  بھی دی اور وزیر رگھوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو نہیں چھوڑیں گے،

 رگھو راج سنگھ  نے مزید کہا کہ  جو بھی اسکےخلاف بات کرے گااسے پٹخ پٹخ کے ماریں گے۔

Read Comments