الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی پارٹیوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی چھان بین کے معاملہ پر سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے کربیس جنوری کو اجلاس دوبارہ طلب کرلیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی پارٹیوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی چھان بین کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی سکرونٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء کی سربراہی میں تین رکنی سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لیا۔
سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے وکلاء کوبیس جنوری کودوبارہ طلب کرلیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاورجبکہ درخواست گزاراکبرایس بابرسکروٹنی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے ۔