وزیرِاعظم کی زیر صدارت کامرس ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا،اجلاس میں عمران خان کہتے ہیں ملکی برآمدات کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کابینہ سے منظور کی جانے والی ای کامرس پالیسی اور نیشنل ٹیرف پالیسی پر عمل درآمد کے لئے حکمت عملی کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ پالیسی پر عمل درآمد ہو اور اسکے ثمرات سے کارباری برادری مستفید ہو۔
وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت کامرس ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری کامرس سردار احمد نواز سکھیرا و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
وزیرِ اعظم کو کامرس ڈویژن کی جانب سے طے کردہ اہداف پر عمل درآمد، مستقبل کے لائحہ عمل اور خصوصاً پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے اور ملکی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ سے منظور کی جانے والی ای کامرس پالیسی اور نیشنل ٹیرف پالیسی پر عمل درآمد کے لئے حکمت عملی کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ پالیسی پر عمل درآمد ہو اور اسکے ثمرات سے کارباری برادری مستفید ہو۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ برآمدات بڑھانے کے ضمن میں اہداف مقرر کیے جائیں اور تمام متعلقہ اداروں کے کردار کا تعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ اہدف کا سہ ماہی اور ششماہی بنیادوں پر جائزہ لیا جا ئے تاکہ ان کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔