سید شبر زیدی سے متعلق ترجمان ایف بی آرنے وضاحت کی ہے اور کہا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر کے وزیراعظم، مشیر خزانہ سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چئیرمین ایف بی آر 19 جنوری تک رخصت پر ہیں، سید شبر زیدی اپنے معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لئے کراچی میں ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کےمطابق چئیرمین 19جنوری تک رخصت پر ہیں, 20جنوری کو تاجر کنونشن میں شرکت کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یا حکومتی معاشی ٹیم سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔