پاکستان سٹیزن پورٹل پاکستان میں شکایات کے ازالے کا سب سے موثرنظام بن گیا۔
پاکستان سٹیزن پورٹل پر91 فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ ہو گیا۔ 13 لاکھ 97 ہزار 537 لوگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہوگئے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ شکایات کے ازالہ میں کوتاہی برتنے والے سرکاری عہدیدار سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر91 فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے تازہ اعدادوشمارکےمطابق 13 لاکھ 97 ہزار 537 لوگ پورٹل پررجسٹرڈ ہوئے ۔ 15 لاکھ 52 ہزار 529 شکایات اندرون ملک سے موصول ہوئیں۔ 94 ہزار 880 شکایات بیرون ملک سے موصول ہوئیں ۔ 5 ہزار 636 شکایات غیرملکیوں نے رجسٹرڈ کرائیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ 7 لاکھ 26 ہزار 133 شکایات پنجاب سے موصول ہوئیں ۔ پنجاب سے 6 لاکھ 86 ہزار 283 شکایات کاازالہ کیا گیا ۔ وفاقی حکومت سے متعلق 5 لاکھ 64 ہزار 207 شکایات میں سے 5 لاکھ 27 ہزار 79 کا ازالہ کیا گیا ۔
خیبرپختونخواسے 2 لاکھ ایک ہزار 177 شکایات میں سے 1 لاکھ 89 ہزار 225 حل ہوئیں۔ بلوچستان کی سب سے کم شکایات 15 ہزار 316 میں سے 12 ہزار 931 شکایات کا ازالہ کیا گیا ۔ سندھ کی 1 لاکھ 37 ہزار 946 میں سے 86 ہزار 404 کا ازالہ کردیاگیا ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈیا سائبرکرائمز سے متعلق 47 ہزار 293،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سے متعلق 28 ہزار 450 شکایات موصول ہوئی ۔ سرمایہ کاری سے متعلق 18 ہزار 63،نادرا سے متعلق 16 ہزار 639 شکایات موصول ہوئیں ۔ یوتھ افیئرز سے متعلق 11 ہزار 168،ایف بی آر سے متعلق 4 ہزار 624 شکایات موصول ہوئی۔