ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے حسن مزید نکھر گیا۔سفید پوش پہاڑوں نے مناظر کودلفریب کردیا۔
مری میں سیاحوں نے برف باری کو خوب انجوائے کیا۔ ایبٹ آباد میں بارش سے موسم انتہائی سردہوگیا۔
شمالی وزیرستان کا سب ڈویژن رزمک سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
گلیات میں برفباری کے باعث متعدد لنک روڑ ٹریفک کے لیے بند ہوگئے۔
ٹولی پیر آزاد کشمیر میں بھی ہر شے نے برف کی چادر اوڑھ لی۔