صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ عثمان بزدار نے لوٹ مار کرپشن اور منی لانڈرنگ کو ختم کیا۔ ملک میں مہنگائی کے علاوہ سب اچھا ہے۔
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلی نے پرانی روایات، ککس بیک، منی لانڈرنگ اور کمیشن کو ختم کیا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گزشتہ دور میں وزیراعلی ہاوس کی گاڑیوں پر کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی تھی۔
قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ کی حمایت پر فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کے علاوہ اور کوئی مسلہ نہیں ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات 2020 میں عوام تک پہنچنا شروع ہونگے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ، ہیلتھ کارڈ کا اجرا، جلال پور کینال سسٹم پر کام کا آغاز اور شیلٹر ہومز کی تعمیر عثمان بزدار کے نمایاں کارنامے ہیں۔