ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازے تو ہو گئی لیکن تدفین نہ ہوسکی۔
کرمان میں جنازے کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے جاں بحق افراد کی تعداد پچاس ہوگئی۔ واقعہ میں دو سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
جنرل قاسم کا جسد خاکی کرمان پہنچایا گیا۔ جہاں قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ ہر شخص آخری دیدار کے لیے آگے بڑھا۔ اسی دوران دھکم پیل ہوئی۔ اور بھگدڑ مچ گئی۔
بیشتر افراد بھگدڑ کے دوران نیچے گرے۔ اور پیروں تلے کچلے گئے۔کئی کا دم گھٹا۔ بیشتر زخمی ہوگئے۔ افراتفری پھیل گئی۔
ایمبولنسز پہنچیں اور زخمیوں کو منتقل کیاگیا۔ ہلاکتوں کےبعدجنرل قاسم کی تدفین موخرکی گئی۔