بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندو جماعت آر ایس ایس کے غنڈوں کے نہرو یونیورسٹی پر حملے اور طلبہ کو زخمی کرنے کے واقعے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا ۔
آر ایس ایس غنڈوں کے ہمراہ ان کی خواتین ونگ کی حملہ آور بھی تھیں جو ڈنڈوں سے لیس تھیں،جنہوں نے نہتے طلبا کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس واقعے کے خلاف طلبا سڑکوں پر آگئے۔ نئی دہلی سمیت کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ ممبئی گیٹ وے آف انڈیا پر احتجاج میں بڑی تعداد میں طلبا شریک ہوئے۔حیدرآباد اور بنگال میں بھی احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتہا پسند جنونی ہندو جماعت بھارت میں مقیم مسلمانوں کی زندگی اجیرن کررہی ہیں عالمی دنیا اس کا نوٹس لے۔