Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2020 06:15am

'ہم نےسکھر میں سردی کا 25 سالہ ریکارڈ توڑا ہے'

کراچی: بارش کے بعد سردی پی پی چیئرمین کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کا وہ بیان ہے جس میں وہ سندھ کے شہرسکھر کی سردی بڑھنے کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔

سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا آپ نے اخباروں میں بھی پڑھا ہوگا، ہم نے سکھر میں سردی کا پچیس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بلاول کے اس بیان کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہے ہیں اور ان کی میمز بنائی جارہی ہیں۔

اسی بیان میں مزید ان کا کہنا تھا کہ اس شدید سردی میں وہاں (سکھر) کے لوگوں کے گھر توڑے گئے ہیں اور انہیں بے گھر کیا گیا ہے۔

بلاول نے اپنے بیان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لوگوں کے نام نکالے جانے اور ملک کی پریشان کن معاشی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہارکیا۔

Read Comments