واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جدید ہتھیاروں سے بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ایران کسی امریکی اڈے یا کسی امریکی پر حملے کا سوچے بھی نہیں، اگر ایران نے حملہ کیا تو ان کے لیے جدیداور نئے ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا نے حال ہی میں نئے فوجی سامان کی تیاری پر دو ٹریلین ڈالرخرچ کیے، امریکا کے پاس دنیا کی سب سے بڑی اور بہترین فوج ہے۔
The United States just spent Two Trillion Dollars on Military Equipment. We are the biggest and by far the BEST in the World! If Iran attacks an American Base, or any American, we will be sending some of that brand new beautiful equipment their way...and without hesitation!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 5, 2020
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ اگر عراق میں امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو اسکا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران میں 52 مقامات کو تباہ کردیں گے، ایران کے تمام اہم اور حساس مقامات ہمارے نشانے پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کیلئے یہ ایک واضح وارننگ ہے، ایران کو بہت شدید اور تیز انداز میں نشانہ بنایا جائے گا، امریکا اور مزید دھمکیاں نہیں سننا چاہتا، ایران ہمارے لئے کئی سال سے مسئلہ بنا ہواہے۔
....targeted 52 Iranian sites (representing the 52 American hostages taken by Iran many years ago), some at a very high level & important to Iran & the Iranian culture, and those targets, and Iran itself, WILL BE HIT VERY FAST AND VERY HARD. The USA wants no more threats!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 4, 2020