ٹرمپ کے جنگی ارادوں کے سامنے کانگریس اُٹھ کھڑی ہوئی، امریکی کانگریس اراکین نے ٹرمپ کی جنگی پالیسی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
صدارتی اُمیدوار برنی سینڈرز نے دیگر سینیٹرز کیساتھ مل کر قانون سازی کی تیاری کا آغاز کردیا۔ مشترکا بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بغیر اجازت جنگ شروع کردی، ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں تباہ کن جنگ کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ قانون سازی کا مطلب جنگ کیلئے فنڈنگ کو روکنا ہے، نہ ختم ہونے والی جنگ کیلئے مزید کھربوں ڈالر خرچ نہیں کیے جاسکتے۔