Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2020 03:41am

جنرل قاسم کی شہادت پر سنگین بدلہ لینے اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو دہشتگرد قرار دے دیا، نیوز کانفرنس میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کا فیصلہ جنگ روکنے کے لیے کیا۔ ہم ہمیشہ امریکیوں کی حفاظت کریں گے۔ ہم آپ کو تلاش کر لیں گے اور پھر تباہ کر دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے حوالے سے وہ تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر امریکا سے بدلہ لینے کااعلان کردیا، دیگر ممالک نے بھی امریکی کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

 ایران کے سپریم  لیڈر آیت اللہ خامنائی جنرل قاسم کی شہادت پر سنگین بدلہ لینے اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ دشمن اب ہمارا انتظار کرے۔

وزیر خارجہ جواد ظریف، وزیردفاع امیر حاتمی نے  بھی امریکا کو خطرناک نتائج کی دھمکی دی۔

ایران نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا تو تہران میں امریکی مخالف مظاہرے شروع ہوگئے، امریکہ کو جواب دینے کے لیے حکمت عملی پرغور کرنے کیلئے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔

 دوسری جانب ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ جنرل قاسم نے ہزاروں امریکیوں کو قتل اور زخمی کیا، انہیں بہت پہلے ختم کردینا چاہئے تھے۔

امریکا نے فوری طور پر اپنے شہریوں کو عراق سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔ ٹرمپ حکومت کو حرکت نے کانگریس کی بھی تقسیم کردیا۔ نینسی پلوسی نے کہا کہ ٹرمپ نے کانگریس کو اعتماد میں نہیں لیا۔

فرانس، روس اور چین نے امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔

Read Comments