امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا ہے ۔
سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کے مطابق انہوں نے پاکستانی آرمی چیف جنرل باجوہ سے ٹیلی فون پر بات کی اور ایرانی جنرل قاسم کے حوالے سے کیے گئے ایکشن سے آگاہ کیا ۔
بات چیت میں امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے اقدامات سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہورہا ہے اور امریکا اپنے مفادات سے روگردانی نہیں کرے گا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی بیان میں اس حوالے سے تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ سے بات چیت میں آرمی چیف نے امن کے وسیع تر مفاد میں فریقین کے درمیان مثبت رابطے پر زور دیا گیا تاکہ خطے میں تناو میں کمی واقع ہوسکے۔
COAS received telephone call from US Secretary of State Mike Pompeo. Regional situation including possible implications of recent escalation in Middle East was discussed. (1of2).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 3, 2020