جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کا اعلان کردیا ۔ وہ کہتے ہیں آرمی ایکٹ اہم نوعیت کا مسئلہ ہے ۔ عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے بنائی گئی اسمبلی کو قانون سازی کا حق نہیں دے سکتے ۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سب کچھ بہت عجلت کے ساتھ سب کچھ کیا جارہا ہے، ووٹنگ میں حصہ لینا جعلی اسمبلی کی کارروائی کا حصہ بننا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج کا ادارہ اور اس کا سربراہ غیرمتنازع ہیں، انہیں متنازع نہیں بنانا چاہتے۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج کے ادارہ اور سربراہ کو متنازع نہیں بنانا چاہتے۔