وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو اسمبلی سے منظوری کے لیے پارلیمانی طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے ہمارا نظریہ بالکل مختلف ہے، کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر اتفاق رائے ضروری ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اہم قانون سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہونے کا مظاہرہ کیا۔