Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2020 03:10pm

پنجاب میں سردی کا راج برقرار

لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی کا راج برقرار ہے، دھند نے بھی نظام زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی و میدانی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

پنجاب بھر میں شدید سرد موسم چھایا ہے، دن بھر آسمان پر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح اور رات کے اوقات میں دھند نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کررکھا ہے۔

دھند کے باعث بند کی گئی موٹروے کو بہتر حدنگاہ پر کھول دیا گیا۔ دھند نے ٹرینوں کی آمدورفت اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر کررکھا ہے۔

  سیالکوٹ، حافظ آباد، فیصل آباد، پتوکی، اوکاڑہ اور بہاولپور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی شدید سردی اور دھند کا راج برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی و میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Read Comments