پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں،ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سردی جبکہ بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کی لہر جاری ہے
شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو میں منفی11، گوپس منفی 8، پارا چنار منفی 6،استور،قلات اوربگروٹ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
بالائی خیبر پختو نخوا،مغربی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔