Aaj Logo

شائع 01 جنوری 2020 02:27pm

سندھ: گیس کی قلت سے گھریلو اور صنعتی صارفین پریشان

سندھ میں گیس کی قلت سے گھریلو اور صنعتی صارفین مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ۔

سندھ بھر میں گیس کی قلت کے پیشِ نظر جہاں سی این جی سیکٹر اور صنعتی صارفین مشکلات سے دو چار ہیں، وہیں گھریلو صارفین بھی کبھی کبھار ملنے والی گیس سے پریشان ہیں۔

کراچی میں بھی  شہریوں نے اِس مشکل کا حل پرانے طریقے۔ یعنی، لکڑیوں پر کھانا پکا کر ڈھونڈ نکالا ہے۔

سندھ میں گیس کا بحران سنگین سے سنگین ترین ہوگیا اور گیس کی کمیابی سے شدید پریشان گھریلو صارفین ٹال پر جاپہنچے۔

ایس ایس جی سی کے سسٹم میں پریشر کم ہونے کے باعث جہاں سی این جی اور صنعتی صارفین پریشان ہیں، وہیں ایف بی ایریا، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، سلطان آباد، پنجاب کالونی اور ڈیفنس سمیت متعدد علاقوں میں گیس نایاب ہے، ایسے میں لکڑی کی ٹال والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔

گیس کے گھریلو صارفین کہتے ہیں چائے پانی کے لئے ہوٹلنگ جیب پر بھاری بوجھ ہے۔

Read Comments