Aaj Logo

شائع 01 جنوری 2020 04:50am

مودی کی رہائش گاہ پر آگ لگ گئی

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نئی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، تاہم اس میں کسی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر 17 فائر انجن طلب کرلیے گئے۔ آگ سیکیورٹی کے استقبالیہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس پر قابو پالیا گیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سیون لاک کلیان مارگ دہلی میں واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ پر آگ لگنے کا یہ واقع بھارتی وقت کے مطابق شام سات بجکر 25 منٹ پر پیش آیا۔

پی ایم آفس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ آگ وزیراعظم کی رہائش یا دفتر کے ایریا میں نہیں لگی بلکہ سیکیورٹی کے استقبالیہ کی طرف لگی جس پر فوری قابو پالیا گیا۔

ادھر ایک اور بھارتی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ آگ معمولی نوعیت کی ہے۔

Read Comments