Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2019 04:53am

ہالینڈ کو اب "ہالینڈ" کے نام سے نہیں پکارا جائے گا

ایمسٹرڈیم: یورپی ملک نیدر لینڈ کو عرف عام  میں ہالینڈ ہے اور وہ عموماً اسی نام سے ہی دنیا میں جانا جاتا ہے۔

لیکن اب اسے اس نام سے نہیں پکارا جا سکے گا، کیونکہ نیدرلینڈ کی حکومت نے یہ نام سرکاری سطح پر ختم کر دیا ہے۔

ویب سائٹ thehill.com کے مطابق نیدر لینڈ کی حکومت بین الاقوامی سطح پر ملک کے تشخص کو ازسرنو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہالینڈ کا نام ختم کیا جانا بھی اسی کوشش کا حصہ ہے۔

حکومت کی طرف سے ایک قانون منظور کیا گیا ہے جو کہ یکم جنوری 2020ء سے لاگو ہوگا۔ پہلے دیگر ممالک، کمپنیاں، سفارتخانے وغیرہ نیدرلینڈ کو ہالینڈ لکھتے اور پکارتے تھے مگر اب یکم جنوری کے بعد اسے ہالینڈ نہیں پکارا جاسکے گا۔

اب تک نیدرلینڈ کا بورڈ آف ٹورازم بھی ملک کو ہالینڈ ہی لکھتا تھا، مگر اس میں سقم یہ تھا کہ ہالینڈ کا نام، نیدرلینڈ کے 12 میں سے صرف 2 صوبوں کی نمائندگی کرتا تھا۔

حکومت چاہتی تھی کہ ملک کا نام پورے ملک کی نمائندگی کرتا ہو چنانچہ ہالینڈ کو ختم کرکے اب ملک کا واحد نام نیدرلینڈ ہی کر دیا گیا ہے۔

Read Comments