Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2019 05:54am

امریکا کا بدترین دشمن پر احسان، بڑی تباہی سے بچا لیا

ماسکو: روسی ٹی وی چینل رشیا ٹوڈے کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور ان سے وہ انٹیلی جنس معلومات شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا جس کے باعث روس کو دہشتگردی کے بڑے حملے سے بچالیا گیا۔

دونوں رہنماﺅں کے مابین اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہ مستقبل میں بھی دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرتے رہیں گے۔

روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے روسی ہم منصب کو جو انٹیلی جنس معلومات فراہم کی تھیں اس کے نتیجے میں 2 روسی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں لوگ نئے سال کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں دہشتگردی کے بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کریملن کے ایک بیان کے مطابق امریکا کی جانب سے یہ اطلاع خصوصی سروسز کے ذریعے فراہم کی گئی تھی۔ تاہم اس نے اس کی مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ دونوں لیڈروں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کو جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔

Read Comments