نیویارک: تیز رفتار انٹرنیٹ نوجوان نسل کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ تاہم اب بہت جلد یہ مسئلہ حل ہونے والا ہے، کیونکہ 2020ء میں وائی فائی کا نیا ورژن "وائی فائی 6" متعارف کروایا جا رہا ہے جو موجودہ ورژن وائی فائی 5 سے کئی گنا زیادہ تیز ہو گا۔
ویب سائٹ gadgetsnow.com کے مطابق ایپل آئی فون 11 سیریز اور سام سنگ نوٹ 10 سیریز میں پہلے ہی وائی فائی 6 سپورٹ شامل کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنا اجازت وائی فائی کے استعمال کیخلاف فتویٰ
جنوری 2020ء میں کنزیومر الیکٹرانکس شو منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں وائی فائی 6 کو سپورٹ کرنے والی مزید کئی ڈیوائسز متعارف کروائی جائیں گی اور یہی وہ وقت ہوگا جب وائی فائی 6 متعارف کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وائی فائی راؤٹر لگاتے وقت ان 6 باتوں کا لازمی خیال رکھیں
ویب سائٹ CNet کے مطابق وائی فائی 6 محدود پیمانے پر پہلے ہی متعارف کروایا جا چکا ہے اور چونکہ اسے سپورٹ کرنے والی ڈیوائسز کم ہیں لہٰذا یہ دنیا میں عام نہیں ہو پایا۔ اب جیسے جیسے اسے سپورٹ کرنے والی ڈیوائسز کی تعداد بڑھے گی وائی فائی 6 بھی عام ہوتا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ دس طریقے اپنائیں ،وائی فائی اسپیڈ بڑھائیں
سی نیٹ ہی کے مطابق وائی فائی 6 کی اسپیڈ موجودہ وائی فائی 5 سے ایک ہزار فیصد تیز ہے۔