اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے نیب آرڈیننس مسترد کردیا، ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں یہ پاکستان کی عوام کیلئے بڑی خبر ہے کہ عمران صاحب اپنی حکومت کے ہر منصوبے کی انکوائری روکنے کیلئے نیب آرڈیننس لارہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلیکٹڈ حکومت کا نیب آرڈیننس اپنی کرپٹ حکومت اوردوستوں کواین آراو دینے کی سازش ہے۔