کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے اوسطاً بجلی ایک روپے چالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
کے الیکٹرک اکیس ماہ کے بقایا جات یعنی تقریباً اٹھارہ ارب روپے سے زائد کی رقم آئندہ نو ماہ میں صارفین سے وصول کریگا۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ تین سالوں کی فیول پرائس ایڈ جسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، صارفین سے وصولی جنوری سے ستمبر 2020 کے بلوں میں کی جائے گی۔