Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2019 05:57pm

بھارت: مودی سرکار کیخلاف احتجاج، پولیس تشدد سے ہلاکتیں50 ہوگئیں

مودی سرکار کیخلاف بھارت کے عوام آج پھر سڑکوں پر نکلے اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا، پولیس تشدد سے اب تک پچاس افراد ہلاک ہوچکے ۔

اترپردیش پولیس نے گولیوں، آنسوگیس کے شیل اور لاٹھیوں کے پیسے بھی عوام سے وصول کرنا شروع کردیے ۔ اب تک پانچ سو سے زائد شہریوں کو کروڑوں کے نوٹس بھیجے جاچکے ہیں۔

بھارت میں مسلم مخالف قانون کیخلاف عوام کی جہدوجہد جاری ہے۔ نماز جمعہ کے بعد نئی دہلی کی مرکزی جامع مسجد کے باہر بھرپور احتجاج ہوا۔

اتر پردیش میں احتجاج روکنے کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

مسلمانوں پر تشدد کے واقعات پر بھارتی اداکاروں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ پولیس بدلے پر اتر آئی ہے۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے بی جے پی کی کارستانی قرار دیا۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی کے احکامات کے بعد پولیس نے مظاہروں میں استعمال ہونیوالی گولیوں اور ٹوٹنے والی لاٹھیوں کا پیسے بھی عوام سے وصول کرنا شروع کردیے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق اب تک پانچ سو سے زائد شہریوں کو کروڑوں روپے کے نوٹس بھیجے جا چکے ہیں ۔ پولیس کے تشدد سے اب تک پچیس افراد جان سے جاچکے ہیں۔

Read Comments