Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2019 07:02pm

بلوچستان میں حکمراں جماعت میں اختلافات

بلوچستان میں حکمران جماعت بی اے پی میں اختلافات کھل کرسامنےآگئے۔

قائم مقام گورنر اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے، کہا جام کمال اچھےانسان ہیں لیکن اچھے وزیراعلی نہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے ،  اسپیکر بلوچستان اسمبلی  عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ  جام کمال اچھےانسان ہیں،اچھےوزیراعلیٰ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ڈیڑھ سال تک خاموش رہا،بہتری نظر نہ آئی۔

Read Comments