انٹرنیٹ پر آئے دن نت نئے پزلز اور تصویری پہیلیاں سامنے آتی رہتی ہیں مگر اس نئے معمے نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
نیچے آپ ٹوئٹ کی گئی ایک ویڈیو کو دیکھ سکتے ہیں جس نے اس وقت انٹرنیٹ پر تہلکہ مچایا ہوا ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر بس آپ کو ثابت کرنا ہے کہ آپ کی نظر کتنی تیز ہے اور یہ بتانا ہے کہ جھولا لینا والے فرد کا منہ سامنے کی جانب ہے یا عمارت کی طرف؟
Re-post cause it blew up on tiktok, which way is he facing? pic.twitter.com/hG4DY9rg0v
— T U P P E R (@ectupper) December 22, 2019
ویسے یہ جان لیں کہ سوشل میڈیا سائٹس پر ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کے ذہن اس سوال نے گھما کر رکھ دیئے ہیں۔
کیا آپ اس معمے کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے؟ اپنے جواب نیچے کمنٹ میں بتانا مت بھولیں۔
یہ سوال ایک ٹوئٹر صارف @ectupper نے رواں سال فروری میں پوسٹ کیا تھا مگر حال ہی میں یہ ٹک ٹاک پھر وائرل ہوا اور اس کے بعد پھر ٹوئٹر صارفین کے ذہنوں کو گھمانے کے لیے واپس آگیا۔
آنکھوں کو دھوکا دینے والے وائرل تصاویر جیسے لباس کی رنگت وغیرہ کی طرح، پہلے تو ایسا ہی لگتا ہے کہ جھولا لینا والے کا رخ سامنے کی جانب ہے مگر متعدد افراد کو ایسا لگتا ہے کہ اس نے عمارت کی جانب منہ کیا ہوا ہے۔
تاہم جہاں تک اس کے درست جواب کا تعلق ہے تو وہ وہی دے سکتا ہے جس نے اس ویڈیو کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا، مگر ہمارے پاس بھی اس کا جواب ہے جو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
تو آپ کے خیال میں جواب کیا ہے؟
ویسے سوشل میڈیا پر لوگوں کا ردعمل آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
جہاں تک جواب کی بات ہے تو یہ اس فرد کا رخ سامنے کی جانب ہے کیونکہ سوئنگ لیتے ہوئے آگے پیچھے ہوتے ہوئے جھولے کا اوپری ڈنڈا یا پول نظر آنا ہے، اگر اس کا رخ عمارت کی جانب ہوتا تو وہ کیمرے کی آنکھ میں چھپ جاتا۔