Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2019 02:44pm

سندھ :آٹھ روز بعد بھی سی این جی تاحال بند

آٹھ دن ہونے کے باوجود کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام سی این جی سے محروم ہیں، سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے، عوام کو کام پر آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، کراچی کے متعدد علاقوں میں گھروں کو بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

سندھ بھر کو سی این جی کی فراہمی بدستور معطل ہے, کراچی سمیت صوبے بھر میں عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں, سی این جی اسٹیشنز منگل کو کھلنا تھے. لیکن اب مزید چوبیس گھنٹے بندش کے بعد  بدھ کی رات آٹھ بجے کھلنے کا امکان ہے.

ادھر ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ اس حوالے سے مسلسل گیس پریشر کا جائزہ لے رہی ہے,  لائین پیک میں بہتری آئی تو تمام سی این جی اسٹیشنز کو  گیس کی ترسیل بحال کردی جائے گی۔

Read Comments