مقبوضہ کشمیر میں ایک سو اکتالیس روز بعد بھی زندگی معمول پر نہ آسکی ۔
بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر سوپور اور ترال میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔
اُدھر جماعت اسلامی کشمیر کے رہنماء غلام محمد بٹ الہ باد جیل میں شہید ہوگئے ۔ غلام نبی بٹ کو رواں برس جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا ۔
کشمیری تاجروں کے مطابق موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند ہونے سے کاروبار تباہ اور زندگی جہنم میں بدل چکی ہے ۔ کرفیو اور دفعہ ایک سو چوالیس کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہوچکے ہیں۔