آرمی چیف جنرل باجوہ نےکہاہے کہ اگر جارحیت کی تو بھرپور جواب دیاجائے گا۔کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیاجائیگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایل او سی پر تعینات جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گفتگو میں انہوں نے کہا مادروطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اگر جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے ۔
دورے کے دوارن آرمی چیف نے کہا کہ امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کوئی مہم جوئی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیر پر کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مادر وطن کا بخوبی دفاع کرنا جانتے ہیں اگر کوئی جارحیت مسلط کی گئی تو اس کا سامنا کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ مظفرآباد کا بھی دورہ کیا اور بھارتی اشتعال انگیزیوں کا شکار ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی۔