الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر اسکوروٹنی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے آج بھی ڈونرز کی تفصیلات جمع نہ کرائی جاسکی،پیپلز پارٹی کی جانب سے اعجاز راٹھور کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
پی پی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک اور درخواست کی گئی ہے، درخواست میں پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے الزامات کے ثبوت مانگ لیے ۔
اسکروٹنی کمیٹی کا دوبارہ اجلاس 9 جنوری کو ہوگا۔