پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی پی پہلے دباو میں آئی اور نہ اب آئے گی، آمرانہ طریقے سے حکومت چلائی جارہی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت کے چیف جسٹس نے مجھے بے گناہ کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران جو کچھ ہوا آپ کو پتہ ہے،اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے سیاست کرنے کا حق چھینا جارہا ہے، نیب کی طرف سے مجھے پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آمرانہ طریقوں سے ملک چلارہی ہے،انہوں نے شکوہ کیا کہ لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔