مسلم لیگن نون ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ ڈویژنل بنچ تئیس دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کیا، درخواست میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزارت داخلہ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کا فیصلہ نہیں کیا۔
مریم نواز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ تئیس دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں درخواست پر فیصلے کی ہدایت کی تھی۔