پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزادی کسی کٹھ پتلی کا غلام بننے کیلئے حاصل نہیں کی۔
بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت کو نشانے پر رکھ لیا ۔ ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا نیب کے نوٹسز آنا شروع ہوگئے لیکن ہم اس سے نہیں ڈرتے نیب الیکٹڈ کو بلاسکتی ہےتوسلیکٹڈ کوکیوں نہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیب مشرف کا بنایا ہوا کالا قانون ہے، مشرف کو تکلیف ہو تو نیب کو ایکشن میں تو آنا تھا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیب الیکٹڈ کو بلاسکتی ہےتوسلیکٹڈ کوکیوں نہیں، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کا پیغام ہے،پنڈی ہم پھرآرہے ہیں۔