دفتر خارجہ نے امریکا بھارت مذکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کردیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کہتی ہیں پاکستان پر لگائے گئے الزامات بلاجواز ہیں،پاکستان نے امریکا کو سفارتی ذرائع سے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔
پاکستان نے واضح کیا کہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور پاکستان کو دھمکیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ بین الاقوامی برادری بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔