برطانوی اخبار دی گارجین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی حکام کے فون اسرائیل کے نشانے پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اسپائی ویئر نے رواں سال کے شروع میں دو درجن پاکستانی سرکاری عہدے داروں کے موبائل فون کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی نشانے پر پاکستانی سینئر دفاعی اور انٹیلیجنس اہلکار،وکلا ، صحافی اور سفارتکارشامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان معاملے کو حل کرنے کے لئے اقدامات کررہا ہے، واٹس ایپ کے متبادل کو تیار کرنے پرکام کیا جارہاہے۔
عہدیداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ واٹس ایپ پر کلاسیفائئڈ معلومات دینا بند کردیں اور مئی دوہزار انیس سے پہلے خریدے گئےاسمارٹ فونز تبدیل کریں۔
https://youtu.be/BRsUPJ0OqK4