مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناکہ بندی کو ایک سو سینتیس روز بیت گئے۔ انیس ہفتے بعد سری نگر کی جامع مسجد میں کشمیریوں نے نماز جمعہ ادا کی،سری نگر آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا۔
بھارتی فوج نے کشمیریوں کے حوصلے کے آگے سرنڈر کردیا ،سری نگر کی جامع مسجد میں انیس ہفتوں بعد اذان کی آواز سنائی دی ۔
جامع مسجد میں لوگوں کی بڑی تعداد نماز کی ادائیگی کے لیے پہنچی۔ مسجد کے امام عبدالحی کا کہنا تھا کشمیریوں پر بھی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔‘
کشمیری نوجوانوں کا کہنا تھا کہ 19 ہفتوں بعد یہاں آذان ہوئی ہے آج ہماری عید ہے۔‘ نماز کی ادائیگی کے بعد کشمیر آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا۔
مقبوضہ کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے اور لوگ مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔